مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک اہلکار جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 9 اہلکار شدید زخمی ہیں جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اہلکار نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ دیگر 8 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔