مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "لین جیان" نے بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک حماس اور فتح کے نمائندوں نے بیجنگ میں مشاورت کے دوران مزاحمت کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے فلسطینی قوتوں کے اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا: چین کی دعوت پر حماس اور الفتح کے نمائندے حال ہی میں بیجنگ آئے تھے تاکہ فلسطینی قوتوں کی مفاہمت کے لئے سنجیدہ اور صاف بات چیت کو جاری رکھا جا سکے۔
چینی وزارت کے ترجمان کے مطابق فریقین نے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور فلسطینی اتحاد کو جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش پر بھی اتفاق کیا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے بات چیت کے ذریعے سیاسی مفاہمت کے حصول کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے چین کی حمایت کی تعریف کی۔