مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑاؤ ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔