صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی، نتن یاہو جنگ یا یرغمالیوں میں سے ایک کو انتخاب کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نتن یاہو کو رفح پر حملے یا قیدیوں کا تبادلے میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا، رفح پر حملے کا مطلب صہیونی یرغمالیوں کی موت ہے۔

ویڈیو میں صہیونی مزید کہتے ہیں کہ حماس کو شکست دینے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں لہذا ہمیں اپنا رویہ اور سٹریٹیجی بدلنا ہوگا۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ ہمارے خاندان والوں کو واپس لانے کے لئے جنگ بند کی جائے۔ یرغمالیوں کی آزادی اور ان کو نجات دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ 

ویڈیو میں گینٹز اور آئزنکوٹ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نتن یاہو کابینہ کے جنگی جنون کو ختم کیا جائے۔ غزہ میں مرنے والے صہیونیوں کا خون آپ کی گردن پر ہوگا۔ نتن یاہو اور ان کی کابینہ نے یرغمالیوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے۔