مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع جنرل آشتیانی نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں میزبان ملک کے ہم منصب جنرل روسلان ژاک سیلیکوف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیردفاع نے جنرل سیلیکوف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور قازقستان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران قازقستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے لئے تیار ہے۔
تیس سال بعد قازقستان میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران ایرانی وزیردفاع نے روس اور چین کے اعلی دفاعی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
قازقستان کے وزیردفاع نے ایران کو شنگھائی تعاون کونسل کا مکمل رکن بننے پر مبارک باد اور کہا کہ ایران کی رکنیت کے بعد کونسل کے اہداف اور مقاصد کے حصول میں مزید کامیابیاں ملیں گی۔
دونوں رہنماوں نے ایران اور قازقستان کے درمیان منظم طریقے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔