صہیونی فورسز نے تین محاصرے کے بعد نور شمس کیمپ سے عقب نشینی شروع کی ہے۔ اب تک 14 فلسطینی شہید اور درجنوں شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جانب سے تین دن تک طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ کا محاصرہ کیا گیا۔ فلسطینی جوانوں کی بہادری اور استقامت کی وجہ سے جارح فورسز علاقے سے عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔

الجزیرہ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے مجموعی طور 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کیمپ میں شہید ہونے والوں میں سے اب تک 12 کی میتیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے نور شمس کیمپ کا تین دنوں تک محاصرہ کیا تھا۔ القسام بریگیڈ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں اور حملہ آور صہیونیوں کے درمیان کئی مرتبہ شدید جھڑپیں ہوگئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے دشمن کی بکتربند گاڑیوں کو ہدف بناکر شدید نقصان پہنچایا ہے۔