مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں تعیینات ایرانی سفیر حسین اکبری نے صہیونی حکومت کو کسی قسم کی مہم جوئی اور غلط اقدام کی صورت میں انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کوئی انتہائی قدم اٹھائے تو طوفان الاقصی زلزلے میں بدل جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ایک دفعہ غلطی کی تو چند گھنٹوں کا زلزلہ دیکھ لیا۔ اگر دوبارہ غلطی کرے تو ہم مکمل تیار ہیں اور زلزلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا۔