مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 35ویں تہران بین الاقوامی کتاب میلے کے نمائندے اور ترجمان علی رمضانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا: "آؤ پڑھیں اور تعمیر کریں" کو 35ویں تہران بین الاقوامی کتاب میلے کے نعرے کے طور پر منتخب کیا گیا۔
"آو پڑھیں اور تعمیر کریں" کا نعرہ ایران کی وزارت ثقافت اسلامی کا 2024ء کا کتابی فعالیت کا مرکزی نعرہ ہوگا۔
تہران بین الاقوامی کتاب میلے کے 34ویں ایڈیشن اور گزشتہ سال کی سرگرمیوں کا نعرہ "پڑھنا مستقبل ہے" تھا، جسے بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔ جب کہ تہران اس کتابی میلے کا 33واں ایڈیشن بھی "ہم کتابوں کے ذریعے صحت مند ہیں" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوا۔
یاد رہے کہ تہران بین الاقوامی کتاب میلے کا 35 واں ایڈیشن 8 سے 18 مئی تک تہران کی مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوگا جب کہ ketab.ir سسٹم پر ورچوئل شکل میں بھی ہوگا۔