مہر نیوز کے مطابق، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم انور نے تل ابیب رجیم حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مغربی ایشیا میں مزید کشیدگی سے اجتناب کرے۔
انہوں نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے دہشتگردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جیم کے وحشیانہ حملے کے بعد ایران کی طرف سے جوابی کاروائی ایک جائز عمل ہے۔"
ملائیشین وزیر اعظم نے تل ابیب کو خبردار کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کرے۔
یاد رہے کہ ایران نے اسرائیلی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، 13 اپریل کو ایک زبردست ہائبرڈ حملے کے ذریعے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے اسرائیل کو مزید کسی بھی حارحیت سے خبردار کرتے ہوئے خوف ناک ردعمل کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔