مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ثناء) کے حوالے سے مقامی ذرائع نے آج ہفتہ کی صبح دمشق کے علاقے المیزہ میں الہادی چوک میں ایک کار کے اندر بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف مالی نقصان ہوا۔
یاد رہے المیزہ کا علاقہ شام کے دارالحکومت کے اہم علاقوں میں سے ایک ہے جہاں زیادہ تر سفارتی، فوجی اور سیاسی دفاتر واقع ہیں۔