ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ صہیونیوں کو سبق سکھانے کا واحد راستہ "اسلامی فوجوں کا اتحاد" ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے غزہ جنگ میں صیہونی فوج کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اس جنگ میں ناکام رہے کیونکہ وہ نہ تو حماس کو شکست دے سکے اور نہ ہی اپنے یرغمالیوں کو چھڑا سکے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صہیونیوں کے خلاف جنگ کا واحد راستہ اسلامی فوجوں کے اتحاد کی تشکیل ہے۔

سات اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے فلسطینیوں پر پچھلے 76 سالوں سے جاری اسرائیلی مظالم اور جرائم کے ردعمل میں  قابض رجیم کے خلاف حیران کن آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جنگی جارحیت کا آغاز کیا۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ چھے ماہ کے دوران 33,207 فلسطینی شہید اور  75,933  زخمی ہوئے ہیں۔