پاکستان کے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے جیو نیوز چینل سے گفتگو میں ایران و پاکستان گیس پائپ لائن سے متعلق مسائل کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد صداقت کے ساتھ گیس پائپ لائن کے اس منصوبے کو آگے بڑھائے جانے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایران کی حکومت کو باضابط طور پر باخبر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے میں امریکی رخنہ اندازی پر پاکستان کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ترکیہ اور جمہوریہ آذربائیجان کی طرح پاکستان کو بھی اس بارے میں پابندیوں سے چھوٹ ملنی چاہیے۔
یاد رہے امریکہ نے ایران و پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن گیس پائپ لائن کے اس منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔