صدر رئیسی نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کی خواہشات بالخصوص اس سال کے بہترین نعرے کی تکمیل کے لیے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں رمضان المبارک کی آمد اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خدا سے ان کے لئے عزت و سربلندی کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے نئے سال کے شعار اور اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

 رہبر معظم انقلاب نے بھی صدر رئیسی اور حکومت کی کامیابی کے لئے دعا کی۔