مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پٹی میں فوری جنگ بندی کا حصول اس وقت سب سے اہم ترجیح ہے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے، متاثرین کی تعداد میں اضافے کو روکنے اور اس پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔