مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلپائنی عوام کی بڑی تعداد نے امریکی وزیر خارجہ کے اس ملک کے دورے کے خلاف فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم پھاڑ کر انتھونی بلنکن کے اس ملک کے دورے اور علاقائی سمندری تنازعات میں امریکا کی مداخلت کی مخالفت کا اعلان کیا۔
فلپائنی مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کا مقصد خطے میں استحکام لانا نہیں ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ بلنکن کا اس ملک کا دورہ فلپائن میں مزید امریکی فوجی اڈوں کے قیام کا باعث بنے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر اس ملک کے عوام نے مظاہرے کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ کو شریک قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق بلنکن غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے فلپائن سے سعودی عرب اور مصر کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا مغربی ایشیا کا یہ چھٹا دورہ ہے۔