مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ پر وحشیانہ حملہ کرکے مزید 12 بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوج نے دیرالبلح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا۔ علاوہ ازین اسی علاقے میں صہیونی طیاروں نے بھی شدید بمباری کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیارے دیرالبلح کی فضاوں میں چکر لگارہے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق جانی نقصان میں اضافے کا امکان ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین بھی حملہ آور صہیونیوں پر شدید جوابی حملے کررہے ہیں۔