اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2024 - 16:23

لبنانی ذرائع نے سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کے اڈے پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کے البغدادی اڈے پر حملہ کیا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے مزاحمتی عوام کی حمایت میں آج صیہونی فوج کے البغدادی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔