فلسطینی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے باعث غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 31 ہزار 553 جب کہ زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 546 بتائی ہے جن میں سے 72 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

صہیونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قتل عام کے مزید سات جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 63 افراد شہید اور 112 زخمی ہوئے۔

موجودہ صورتحال میں 8000 سے زائد فلسطینی لاپتہ اور بے گھر ہو چکے ہیں جن تک امدادی ٹیموں کو رسائی نہیں دی جارہی۔