مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین میں آج (پیر) رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔
اس پٹی میں جنگ کی وحشت ناکیوں اور بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود غزہ کے شاکر و صابر عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پناہ گزین کیمپوں میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں تاکہ اس بابرکت مہینے کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔