مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ میں آنے والے امدادی سامان کی مقدار میں تشویشناک حد تک کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں غذائی قلت اور قحطی کا سامنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز امدادی سامان کے صفوں میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے پوری دنیا میں ان مظالم کے مناظر دیکھے جانے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے کوئی ردعمل نظر نہیں آرہا ہے۔
وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکن بھی غذائی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز سے بھوکے ہیں۔