پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران کے درمیان ووٹنگ سے آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا نے "آصف علی زرداری" کے پاکستان کے صدر منتخب ہونے کی خبر دی ہے۔

پاکستان کے اتحادی دھڑے کے مشترکہ امیدوار اور سابق صدر آصف علی زرداری اس ملک کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران کے درمیان ووٹنگ سے دوسری بار پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوئے۔