اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔