مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ایک پیغام میں پاکستان کے نومنتخب صدر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مذہبی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ نئی حکومت کے دور میں ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے تاکید کہ ایران کی پالیسی یہ ہے تمام ممالک مخصوصا ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔ پاکستان اسلامی اور برادر ملک ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت ملک میں ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عزم و ارادے سے کام کرے گی۔