مہر خبررساں ایجنسی نے سکائی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اعلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی جنگی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
عبرانی خبری ویب سائٹ واللا کے مطابق امریکی اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی شرائط کے تحت جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے اگر حماس کو بھی ان شرائط پر کوئی اعتراض نہ ہو تو غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ مجوزہ جنگ بندی کا منصوبہ ابھی زیر غور ہے۔ قطر میں حماس کے اراکین کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔
امید ہے رمضان سے پہلے کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔ اس وقت گیند حماس کے کورٹ میں ہے اور ہم نے جنگ بندی کی امید وابستہ کی ہوئی ہے۔