سیستان و بلوچستان کے عوام کی طرف سے پڑنے والے ووٹوں کے نتائج کے مطابق صوبے کے دو اہل سنت علماء مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولوی "علی احمد سلامی" اور مولوی "عبدالرحمن عارفی" سیستان و بلوچستان کے عوام کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہو گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد احمدی تبار، علی احمد سلامی اور عبدالرحمٰن عارفی سیستان و بلوچستان سے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورہ انتخابات کے لئے اہل قرار پانے والے نمائندے ہیں، جو مجلس خبرگان کی کل 88 نمائندہ نشستوں میں سے اس صوبے کے لئے مختص دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔