مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے کمیشن برائے انتخابات کے ترجمان نےکہا ہے کہ ملک میں پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔
محسن اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 59 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں کسی تعطل کے بغیر عوام بڑی تعداد میں آکر ووٹ دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں کوووٹنگ میں شریک ہونے کا حق دینے کے لئے 44 ہزار مستقل اور 15 ہزار موبائل پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جو عوامی آراء جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے عوام کی جانب سے ابتدائی ساعات میں ہی ووٹ دینے کی ہدایات پر عمل کرنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے بروقت اپنا وظیفہ ادا کرکے باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔