مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ نے غزہ میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار اور ان کے مصر فرار ہونے کے بارے میں اسرائیلی میڈیا کی حالیہ افواہوں کی تردید کی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق یحییٰ السنور ابھی تک غزہ میں ہیں۔ اس خبر کو شائع کرتے ہوئے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے غزہ پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے بارے میں صیہونی میڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ افواہوں اور مصر کی طرف ان کے فرار ہونے یا حماس کے اندر اختلافات کے ابھرنے اور ان کی جگہ کسی دوسرے شخص کو لانے کی کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ نے یہ خبر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے حال ہی میں یحییٰ السنور کے بارے میں جان بوجھ کر رپورٹیں شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ مزاحمتی قیادت اور سرنگوں کے ذریعے السنور کے مصر کے صحرائے سینا میں داخل ہوگئے ہيں۔
ایک ہفتے سے بھی زیادہ عرصہ قبل صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس، غزہ پٹی میں یحییٰ السنور کے متبادل کی تلاش میں ہے اور وہ غزہ پٹی کے اندر الگ تھلگ پڑ چکی ہے اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔
تاہم حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس کے رہنماؤں کی جانب سے بیرون ملک اعلان کردہ ہر چیز کو غزہ میں یحییٰ السنور نے مربوط کیا جاتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ذمہ دار اسرائیلی حکام کا اصرار ہے کہ وہ اب بھی غزہ میں ہیں اور ان کے قتل کے مسئلے پر اسرائیلی رہنماؤں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔