ایرانی وزیرخارجہ نے فن لینڈ اور کویت سمیت مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور فلسطین سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز کے خصوصی نمائندے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موجود ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

فن لینڈ کی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور فن لینڈ کو باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہئے۔

انہوں نے فن لینڈ میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر فن لینڈ کے ہم منصب کو مبارک باد دی۔
جنیوا میں قیام کے دوران عبداللہیان نے کویت، انڈونیشیا، اردن اور ویتنام کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔