مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج کی نئی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے کئی ہائی ٹیک ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں متعدد امریکی بحری جہازوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا۔
اس کے علاوہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ام الرشاش کی اسرائیلی حساس تنصیبات کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا۔