ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ایران ہاؤس آف انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (iHiT) کے زیر اہتمام سائنسی ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ایران ہاؤس آف انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (iHiT) کے زیر اہتمام سائنسی ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا۔

یہ نمائش آج تہران کے بین الاقوامی نمائشی مرکز میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں جیسے زرعی مشینری، ٹرانسپورٹ، پانی اور توانائی، سمارٹ ہومز، بجلی، لیبارٹری کے آلات اور ادویات کی دوہزار سے زائد جدید مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

نمائش میں تقریباً 690 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کی ہیں۔

اس وقت پورے ایران میں تقریباً 9,600 نالج بیسڈ کمپنیاں  سرگرم ہیں، جنہوں نے 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے موجودہ ایرانی سال میں 328,479 ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ جب کہ ان کمپنیوں نے اس عرصے میں تقریبا$ 1,890 ملین ڈالر کی مالیت کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔