مسلح افواج کے سربراہ نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کو ملکی سیکورٹی اور اقتدار کو یقینی بنانے کا ضامن قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں عوام کی شرکت پرشکوہ اور بے مثال تھی۔ بڑی تعداد میں عوام کی شرکت سے ملک کی سیکورٹی اور سلامتی کو سہارا مل گیا۔

انہوں نے پارلیمانی اور سپریم لیڈر کی کونسل کے انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ عام انتخابات بھی منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے وزارت داخلہ اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے لئے پرامن ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔