مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے ایک سینئر رکن نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اس تحریک کے نئے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بیان کیا: حماس غزہ کے شمال میں امدادی سامان پہنچنے تک مذاکرات کو روکنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مذکورہ ذریعے نے مزید تاکید کی کہ جب فلسطینی قوم بھوک سے نبردآزما ہو تو ایسے موقع پر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔