مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے رفح میں 14 گھروں اور 3 مساجد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا۔ آج پیر کو بھی علی الصبح اسرائیل نے فضائی حملوں کے علاوہ گولہ باری بھی کی جبکہ زمینی حملے میں کویتی ہسپتال کے اطراف میں فلسطینی جوانوں اور حملہ صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔
رفح اس وقت غاصب فورسز کے حملوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق شہداء کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔