مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے گزشتہ 8 ماہ کے دوران تیسرے اور 2015 کے بعد سے ساتویں سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔
اس دو روزہ دورے میں بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔
اس مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ (55 ہزار مربع میٹر) زمین اُس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ فراہم کی تھی۔