اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2024 - 19:54

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد 27 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل عام کے 13 جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 113 افراد شہید اور 205 زخمی ہوئے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز سے اب تک 27,478 افراد شہید جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 66,835 ہو گئی ہے۔

 اس کے علاوہ تقریباً 7000 افراد تاحال لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔