جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی فورسز کی قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں چل رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں یاسین 105 میزائلوں سے صیہونی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے خان یونس کے الامل اسپتال کے مضافات میں صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کی اطلاع دی ہے۔