مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے کئے۔
الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی طرف دو راکٹ داغے گئے۔
اس سلسلے میں حزب اللہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہمارے جوانوں نے بیاض بلیدا کے صیہونی فوجی مرکز کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ادھر عبرانی اخبار ہاریٹز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے تقریباً اسی ہزار آباد کاروں کو لبنان کی سرحدوں سے نکالا جا چکا ہے۔
عبرانی ویب سائٹ واللا نے بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر شمالی علاقوں کے ایک لاکھ آبادکاروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب حکام حزب اللہ کے خوف سے مقبوضہ شمالی فلسطین کے ایک لاکھ آبادکاروں کو لبنان کے سرحدی علاقوں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔