مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگریزی ذرائع نے یمن کے ساحل کے قریب ایک نئے سمندری حادثے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے ساحل پر عدن سے نوے میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کی اطلاع ملنے کا دعوی کیا ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے صنعاء میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں مظاہرین نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کا مقصد یمن کو فلسطینیوں کی حمایت سے باز رکھنے کی جارحانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا: یہ حملہ ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے ایمانی اور اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور برطانیہ کے حملے کو براہ راست جنگ قرار دیتے یوئے خطے کے بعض ممالک کو اس کے نتائج سے خبردار کیا۔
مظاہرین نے صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کو جانے والے اسرائیلی جہازوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے یمنی آپریشن کی حمایت کے ساتھ
لبنان اور عراق کی مزاحمتی کارروائیوں کی بھی تعریف کی۔