امریکی خبری ویب سائٹ نے غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں جنگ ہار چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی خبری ویب سائٹ ہیل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کئی تہوں پر مشتمل ہے لہذا اس میں شکست کے بارے میں پورے یقین کے ساتھ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھوچکی ہے خواہ نسل کشی کی وجہ سے ہو یا دوسری وجوہات۔ اگر اسرائیل نسل کشی نہ کرے تو بھی امریکہ اور اسرائیل کی شکست یقینی اور حتمی ہے۔

صہیونی ہسپتال ذرائع غزہ سے مسلسل فوجی زخمیوں کا طبی امداد کے لئے لانے کی خبر دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے صہیونی چینل 13 نے کہا تھا کہ بین الاقوامی اداروں اور عدالتوں میں مقدمات سے بچنے کے لئے صہیونی افسران اپنا نام ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

دراین اثناء القدس بریگیڈ نے کہا ہے غزہ کے شمال میں اسرائیلی بکتربند گاڑی کو مارٹر گولوں سے ہدف بنایا گیا ہے جس میں کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی تنظیم نے خان یونس میں بھی صہیونی فوجی قافلے پر حملے کا دعوی کیا ہے۔