مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں اسرائیل کو شمالی سرحدوں پر لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے شدید حملوں کا سامنا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے لبنانی کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے صہیونی فوجی تنصیبات شدید نقصان پہنچایا ہے۔
صہیونی وزارت خزانہ کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے شمالی سرحدی علاقوں میں غربت اور بیروزگاری کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد حکومت سے سبسڈی اور مراعات کا مطالبہ کررہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق بڑی تعداد میں جوان مرد اور خواتین نے بیروزگاری الاونس کے لئے حکومت کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔