گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ کرمان دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا،ملاقات میں گورنر سندھ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔