مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کے حملوں کے جواب میں حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مجاہدین نے صہیونی شہر عسقلان پر میزائلوں سے جوابی حملہ کیا ہے۔
عسقلان اور دیگر صہیونی قصبوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی حملوں کے بعد سیکورٹی اداروں کی جانب سے خطرے کے سائرن بجاکر عوام کو محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
عسقلان کی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں نصب آئرن ڈوم نے فلسطین سے فائر ہونے والے دو میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔
غزہ پر تین مہینے مسلسل حملوں کے بعد صہیونی شہروں پر میزائل حملے اس بات کی دلیل ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کی طاقت ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔