خبر رساں ذرائع نے مشرقی بغداد میں حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

المیادین نیوز چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے مشرق میں حشد الشعبی کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

حشد شعبی سے وابستہ ذرائع نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ امریکی طیاروں نے کیا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں حشد الشعبی کے کمانڈر الحاج ابو تقوی شہید ہو گئے ہیں۔

المیادین کے نمائندے نے مزید کہا کہ یہ حملہ 4 میزائلوں سے کیا گیا جن میں سے 3 ایک ساتھ فائر کئے گئے جب کہ چوتھے میزائل نے حشد شعبی کے بغداد سیکیورٹی بیلٹ آپریشن کمانڈر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔