مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں نصیرات کیمپ میں صہیونی فوجیوں نے حملہ کرکے مقامی رونامہ نگار جبر ابوحدروس اور اس کے گھر والوں کو شہید کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 106 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکن رانچسکا البانیز نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ شدت آگئی ہے۔ امریکہ اس کو روکنے کے بجائے جنگ بندی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔