صہیونی ذرائع نے شمالی غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید ایک صہیونی افسر کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں کیپٹن کے رینک کا ایک اور فوجی مارا گیا۔

ادھر صیہونی حکام اور فوجی کمانڈروں نے غزہ میں زمینی جنگ کی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے سبب بچ جانے والے اہلکاروں کے دماغی امراض میں مبتلاء ہونے کی تصدیق کی ہے۔