مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کے باعث قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔
انوارالحق کا کہنا ہے کہ غزہ کیلئے امداد کی تیسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے۔