مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برائیڈل شو کے دوسرے روز ریمپ پر فلسطین کی آزادی کے گیت سنائی دیے اور ڈیزائنر عمران راجپوت کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہن کر احسن خان نے ریمپ واک کی۔
اداکار احسن خان ریمپ پر آئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔
پلے کارڈ پر فلسطین میں ہر بچے اور ہر گھر کے لیے امن کے نعرے درج تھے۔
احسن خان کے بعد جب آمنہ الیاس عمران راجپوت کا جوڑا پہنے واک کے لیے ریمپ پر آئیں تو فلسطین کی آزادی کا گیت بھی گونج رہا تھا۔
فیشن شو کے دوران نامور اداکاروں درِ فشاں، عمران اشرف، کنزا ہاشمی، فیروز خان، ریشم، حرا مانی، کومل میر، صبور علی، صبا قمر اور ایمان علی سمیت دیگر نے بطور شو اسٹاپر ریمپ واک کی۔