کویت کے امیر «نواف الاحمد الجابر الصباح» 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الرائے کویت ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے امیر «نواف الاحمد الجابر الصباح» 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امیر کویت کی انتقال کی خبر معمول کی نشریات روک کر دی گئی۔

کویت کے امیر کو 2 ہفتے قبل شدید علالت  باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔