مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فورسز کو غزہ میں مقاومتی گروہوں کے مقابلے میں ہونے والے نقصانات کے اصل اعداد و شمار چھپائے جارہے ہیں۔
ایریل شمعون نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت کیوں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ نہیں کررہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد اس سے تین گناہ زیادہ ہے۔ اب تک 250 سے زائد صہیونی فوجیوں کی بینائی مکمل ختم ہوگئی ہے جبکہ 500 گاڑیاں نابود ہوگئی ہیں۔
دراین اثناء تل ابیب کے ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ القسام کے حملوں میں ہونے والے زخمی فوجیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے اب تک رسمی طور پر 1593 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 255 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
فوج کے بیان کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک 426 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔