مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صہیونی فوج کے اجتماعی مرکز پر جدید حملوں کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ کے شعبہ جنگی اطلاعات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور بہادر فلسطینی مزاحمت کی مدد کے ہدف سے، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے المرج اور رمیم میں دشمن فوج کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر انہیں براہ راست جانی نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب المنار نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے توپ خانے سے علما الشعب، طیرحرفا اور الضھیرہ کے نواحی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں عبرانی ذرائع نے خبر دی تھی کہ مرگلیوٹ سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کچھ صہیونی بستیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
ادھر صیہونی سرکاری ٹی وی چینل 12 نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر مرگلیوٹ کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔